سنگین غداری کیس کےعدالتی فیصلے پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنا ردّ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔
سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے پر سیاست دانوں کے ردعمل دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو!!!‘۔
بختاور بھٹوزرداری کا بھی پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلے پر بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ’یا اللّٰہ یا رسول، بے نظیر بے قصور‘۔
آصفہ بھٹوزرداری نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ تم زندہ ہوکر مردہ ہو، وہ مردہ ہوکر زندہ ہے‘۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں کسی فوجی آمر کو پہلی بار عدالت نے سزا سنائی، فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔