برلن (نیوزڈیسک) عالمی ٹینس میں سٹے بازی اور فکسنگ کا انکشاف ہوگیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں 135سے زائد کھلاڑی غیرقانونی دھندے میں ملوث پائےگئے ہیں ان میں ایک عالمی رینکنگ میں ٹاپ 30کھلاڑیوں میں شامل پلیئر بھی موجود ہے۔ جرمن اخبار چینل کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں سے امریکی ایف بی آئی اور یورپی حکام نے تفتیش کی ہے۔ تشویشناک بات ہے کہ ٹاپ کھلاڑی نے تین اے ٹی پی ٹور ٹائٹلز بھی جیت رکھے ہیں۔ بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پراسیکیوٹر کے مطابق یہ مافیا آرمینیا سے تعلق رکھتی ہے جس نے سات یورپی ممالک میں نیٹ ورک قائم کرلیا ہے اور وسیع پیمانے پر گڑبڑ کرتے ہوئے سینکڑوں فکسڈ میچز پر شرطیں لگائیں اور لاکھوں یورو بنایا ہے۔فکسنگ اسکینڈل کا بھانڈا پھوڑنے والے ارجنٹائن کے کھلاڑی مارکو ٹرنگیلیٹی کے مطابق دنیا کے ٹاپ 50 پروفیشنل ٹینس پلیئرز میچ فکسنگ کرتے ہیں، اور یہ سطح کی ٹینس میں کی جاتی ہے۔