راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے )پبلک اکائونٹس کمیٹی ٹو (پنجاب) کے اجلاس میں راولپنڈی میٹرو پراجیکٹ کے درجنوں آڈٹ پیرز زیربحث لائے جائینگے۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ کی 2015\16 کی آڈٹ رپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ میں مبینہ طور پر سنگین مالی و انتظامی بےقاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جن میں قواعد و ضوابط کے برعکس ادائیگیاں ، اوورپے منٹ سمیت دیگر ٹیکنیکل بے قاعدگیوں کو سامنے لایا گیا ہے ، بڑی تعداد میں آڈٹ پیرز کو کلب کر دیا گیا جو 14جنوری کو زیر بحث لائے جانے کی توقع ہے ۔ ان آڈٹ پیرز میں چار پی ایچ اے کے بھی ہیں، وزارت ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ نے آرڈی اے حکام سے سات روز میں تفصیلات مانگ لی ہیں ۔