• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے برطانوی وکیل ٹوبی کیڈمین کا سزا پر تبصرہ

مشرف کے برطانوی وکیل ٹوبی کیڈمین کا سزا پر تبصرہ


سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کوسزا کے بعد اقوام متحدہ میں ان کا کیس لڑنے والے برطانوی بیرسٹر ٹوبی کیڈمین نے بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف دور کے برعکس پاکستان میں قانونی منظر نامہ بہت مختلف ہے، عدلیہ کا فوج جیسےادارے کو ٹارگٹ کرنا باعث تشویش ہے۔

بیرسٹر ٹوبی کیڈمین نے کہا کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو آزادانہ اور بیرونی دباؤ سے بالاتر ہوکر کام کرنا چاہیے۔

برطانوی بیرسٹر نے مزید کہا کہ عدالتوں کو کسی امتیاز اور سیاسی مقصد کے بغیر قانون کا نفاذ کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خدشہ ہے پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس نوازشریف نے مخاصمت کی بنیاد پر بنایا ہو۔

بیرسٹر کیڈمین نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے 1999میں نوازشریف کو اقتدار سے ہٹایا تھا، الزام ہے کہ نواز شریف نے عدالتوں کو پرویز مشرف کے خلاف غیر ضروری الزامات کیلئے استعمال کیا۔

تازہ ترین