مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔
نیب نے سابق وفاقی وزیر خارجہ کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا تھا، وہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے۔
نیب نے خواجہ آصف کو اپنے اثاثوں کے ریکارڈ کے ہمراہ طلب کیا تھا، وہ وکلا کے ہمراہ پیش ہوئے۔
نیب میں اثاثہ جات کیس میں پیشی کے بعد ن لیگی رہنما راولپنڈی سے روانہ ہوگئے۔