• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے قصور لوگوں پر تشدد بہیمانہ فعل ہے،پرینیتی چوپڑا

ممبئی(ایجنسیاں) بھارت میں شہریت کے متنازع قانون اور جامعہ ملیہ کے طلبہ پر پولیس کی جا نب سے وحشیا نہ تشدد کے خلاف بولی وڈ اداکاروں نے مودی حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہو ئے کہا ہے کہ طلبا سے نمٹنے میں جس تشدد کا پولیس نے مظاہرہ کیا ہے وہ خوفناک ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ہما قریشی نے لکھا کہ آپ ایک کلہاڑی لے کر ان سب طلبہ کو ذبح کیوں نہیں کر دیتے؟ ایک فائرنگ اسکواڈ کو حکم دیں؟ آپ کا ضمیر باقی ہے یا مر چکا ہے؟۔ʼایک دوسری ٹویٹ میں انھوں نے نریندر مودی اور امت شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حقیقت نہیں۔ ہم لوگ سیکولر جمہوریت ہیں۔ طلبا سے نمٹنے میں جس تشدد کا پولیس نے مظاہرہ کیا ہے وہ خوفناک ہے۔ شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق ہے۔ نریندر مودی اور امت شاہ کیا اب یہ آپشن بھی نہیں ہے؟ʼ۔ جبکہ اداکار سوشانت سنگھ کا کہنا ہے کہ انھیں متنازع قانون کی مخالفت پر ایک سیریئل سے نکال دیا گیا ہے۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے لکھا ʼاپنے خیالات کا اظہار کرنے پر بے قصور لوگوں پر تشدد بہیمانہ فعل ہے۔ʼاداکارہ کونکنا سین نے واضح طور پر لکھا ’طلبہ ہم آپ کے ساتھ ہیں! دلی پولیس شرم کرو۔
تازہ ترین