کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ شائستہ پرویز ملک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بھی انشاء اللّٰہ کورٹ سے ریلیف ملے گا، پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے غلط کاموں کو سراہا نہیں جاسکتا۔
رہنما پی ٹی آئی کنول شوزب نے کہا کہ پرویز مشرف کو سزا ایکشن سے زیادہ ملی، بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے نواز شریف کو مجبور کیا کہ مشرف کیخلاف کیس عدالت لائیں۔
مشرف کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے، جہاں سزائے موت کی بات ہورہی ہو وہاں انصاف کے تمام تقاضے پورے کرنا ہوتے ہیں۔
رہنما پی پی پی شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کو جو زبان سمجھ میں آئے اس سے اسی زبان میں مخاطب ہونا چاہئے بلاول کی تعلیم اور تربیت بڑی واضح ہے آج بھی انہوں نے لاہور میں جلسے سے خطاب میں وہ تمام حقائق بیان کئے جو آج پاکستان میں لوگ سامنا کررہے ہیں ۔
کوئی کسی کی سزا کو celebrate نہیں کررہاکچھ حلقوں میں یہ ہے کے پیپلز پارٹی سزا کوcelebrate کررہی ہے سزا ملے یا نہ ملے لیکن پاکستان کی تاریخ میں جہاں اس نظام کو چار مرتبہ فوجی مداخلت کے ذریعے ڈی ریل کیا گیا ہے جہاں جمہوریت کوپنپنے نہیں دیا گیاوہاں پہلی مرتبہ ایک ایسا فیصلہ آیا ہے جس کی لوگ امید بھی چھوڑ بیٹھے تھے ۔