کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور میئر کراچی وسیم اختر اور رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی کی دبئی کے اسپتال میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔ وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی نےسابق صدر کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے ایم کیو ایم کی جانب سے سابق صدر کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے خصوصی عدالت کے افسوسناک فیصلے کے خلاف ہر سطح پر جانے کے عزم سے بھی سابق صدر کو آگاہ کیا جس پر سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔رابطہ کمیٹی کے وفد نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔