• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں پولیس نفری اور گاڑیوں کی تعداد بڑھائی جائیگی، سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے مری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مری میں جتنا امن و امان ہوگااتنے ہی سیاح زیادہ آئینگے۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے کہا کہ تھانے اور چوکیوں میں نفری آبادی کے لحاظ سے کم ہے جبکہ تھانے اور چوکی کی گاڑیاں بھی پرانی اور خراب ہیں، جس پر سی پی او نے کہا کہ پولیس دفاتر سے نفری اور گاڑیاں کم کرکے انہیں تھانوں میں بھجوارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقامی پولیس اہلکار کو لوکل تھانہ میں تعینات نہ کیا جائے۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور داد رسی کیلئے احکامات جاری کئے۔
تازہ ترین