• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کے خلاف فیصلہ شرعی طور پر ناجائز ہے، طاہر اشرفی

مشرف کے خلاف فیصلہ شرعی طور پر ناجائز ہے، طاہر اشرفی


چیئرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کو سنائے جانے والے فیصلے کو شریعت کے خلاف قرار دے دیا ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ شرعی طور پر ناجائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا جج صاحب چاہیں گے کہ افتخار چوہدری اور حمید ڈوگر کو بھی لٹکایا جائے؟

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ یہ عدالتی نہیں انتقامی فیصلہ ہے، پاکستان کے قانون اور شریعت میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے کے الفاظ ذاتی اور انتقامی لگتے ہیں، پاکستان علما کونسل فیصلے کی مذمت کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک شخص کو نشانہ بنانا ذاتی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔

تازہ ترین