• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبسم اسحاق ڈار کی گھر کی نیلامی رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد (خبر نگار) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ نے گھر کی نیلامی رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ تبسم اسحاق ڈار نے درخواست میں احتساب عدالت ، نیب اور تفتیشی افسر نادرعباس کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7 نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے۔ اسحاق ڈار نے14فروری 1989کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا۔عدالت نے گھر پر میرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔  

تازہ ترین