کر اچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف سے اظہار یکجہتی کیلئے اتوار کو دوپہر دوبجے کراچی میں عوامی ریلی کا اعلان کیا ہے، پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلی کے مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا،سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق عدالتی فیصلہ انتقامی کارروائی لگتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان اس فیصلے کے خلاف عوام میں جائے گی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر نے کہا کہ خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ قابل مذمت ہیں۔