• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی ترقی میں مسیحی قوم کا کردار ہمیشہ تعمیری رہا ،شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی ملک بھر میں سب سے ترقی یا فتہ شہر ہے جہاں تعلیم کی شرح بھی زیادہ ہے ۔میں نے اپنے سیاسی کیریئر میں سب سے زیا دہ تعلیمی ادارے راولپنڈی میں بنوائے جس میں زیادہ تعداد طالبات کے تعلیمی اداروں کی ہے، راولپنڈی کو خواتین کی دو یو نیورسٹیاں دیں ۔ اب آئی ٹی اور ریلوے یونیورسٹی بھی بنانے جا رہے ہیں۔ عوام کو سستی اور معیاری سفری سہولت کیلئے بھی ریلوے میں اقدامات کر رہے ہیں، ایم ۔ ایل ون کا منصوبہ ریل کے لئے انقلا بی قدم ہو گا، مجھے مسیحی قوم پر فخر ہے کہ ان کا کردار ملکی ترقی میں ہمیشہ تعمیری رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلوری گاسپل چرچ منسٹری اور ایک تجارتی ادارے کی جا نب سے اسلام آباد میں کرسمس کی تقریب سےخطاب کرتے ہو ئے کیا۔ تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ساجد قریشی اور دیگر قائدین نے تقریب میں شرکت کی اور وزیر اعظم عمران خان کے مسیحیوں کیلئے نیک جذبا ت پہنچائے۔
تازہ ترین