روزانہ ایک سیب کھانے کے مجموعی طور پر صحت پر بے شمارمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر کیا آپ نے کبھی اس پھل کی چائے بنانے سےمتعلق سوچا ہے ؟ اگر نہیں تو اس رپورٹ میں سیب کی چائے کی ریسیپی سمیت اس کی افادیت سے بھی متاثر ہو ئے بنا نہیں رہیں گے۔
غذائیت اور آئرن سے بھر پو پھل سیب کے ساتھ اگر چائے کے پتے ، دار چینی، لونگ اور چھو ٹی الا ئچی بھی ملالی جائے تو اس کی خصوصیات بڑھ جاتی ہیں ، یہ چائے وزن کم کرنے کے لیے آئیڈیل ہے جس سے کمزور ی ہونے کے بجائے صرف اضافی چربی کو پگھلنے میں مدد ملتی ہے ۔
وزن میں کمی سمیت اس چائے کے اور بھی بے شمار فوائد ہیں:
قوت مدافعت
آئرن، وٹا من سی اور فائبر پائے جانے کے باعث یہ چائے غذائیت کے لحاظ سے بھی بھر پور ہے، ان سب اجزا کی موجودگی قوت مدافعت کو تیز اور مضبوط بناتی ہے۔
شوگر اور کولیسٹرول لیول متوازن رکھتی ہے
اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور فائبر کی موجود گی سے یہ چائے خون سے فاضل مادوں کو نکلنے میں مدد دیتی ہے اور مرغن اور غیر صحت بخش غذاؤں کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والے مضر صحت اجزا کو بھی زائل کرتی ہے، کولسیٹرول کی سطح متوازن رکھتی ہے۔
سیب قدرتی میٹھا پھل ہے، اس کی چائے بناتے وقت اضافی میٹھا ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ اس چائے کے استعمال سے اچانک شوگر لیول بڑھنے اور کم ہونے میں بھی آرام ملتا ہے ۔
نظامِ ہاضمہ کو تیز کرتا ہے
بہتر نظامِ ہاضمہ وزن میں کمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، میٹابالزم تیز ہونے سے غذا معدے کے بعد آنتوں میں کم سے کم رہتی ہے جس کے سبب مضر صحت بیکٹیریا ’ اینٹی باڈیز ‘ خون سے صاف ہوتی رہتی ہیں ، سیب میں بھاری مقدار میں فائبر اور میلک ایسڈ پایا جاتا ہے جو معدے کی صفائی کے لیے بہترین ہے ۔
سیب کی چائے بنانے کا طریقہ:
موسم سرما میں سیب کی چائے کا استعمال بہترین آپشن ہے ، چائے بنانے کے لیے چھلکے سمیت ایک تراشا ہواسیب لیں۔
تین کپ پانی، ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس، دو کھانے کے چمچ کالی پتی ، حسب ِ ذائقہ دار چینی کی لکڑی یا پاؤڈر لیں۔
پانی کو ابال لیں اور اب اس میں سیب اور پتی سمیت دیگر اجزا شامل کر کے اچھی طرح پکا لیں۔
اب اس چائے میں حسب ذائقہ چینی ڈال کر استعمال کریں۔
یہ چائے بہترین ڈیٹاکسیفائی چائے ہے، اس کے استعمال سے وزن میں کمی کے ساتھ مجموعی صحت میں بہتری آتی ہے ۔