چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ خصو صی عدالت کے فیصلے پر حکومت یا پرویز مشرف عدالتی فورم پر جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ عدالتی فیصلے کا پیرا 66 آپریشنل نہیں ہے اور نہ ہی یہ ججمنٹ کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیرا 66 ایک جج کی رائے ہے جس سے دوسرے جج نے اختلاف کیا ہے، اس پیرا 66 کی کوئی آپریشنل حیثیت ہی نہیں ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت تو ہمیشہ کنفیوژ ہوتی ہے، ان شاء اللہ اداروں کے درمیان تصادم نہیں ہوگا۔