• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگین غداری کا مقدمہ ذاتی عناد پر بنایا گیا، فردوس اعوان

سنگین غداری کا مقدمہ ذاتی عناد پر بنایا گیا، فردوس اعوان


وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ ذاتی عناد اور خواہشات کی بنیاد پر بنایا گیا ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کرتےہوئے فردوس اعوان نے کہاکہ آرٹیکل چھ کے مقدمےکے لیےاس وقت کی حکومت نے کابینہ سے منظوری نہیں لی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ ججزکے فیصلےان کےکنڈکٹ کو ظاہر کرتے ہیں،3 دن تک لاش لٹکانےکی بات وہی کرسکتا ہےجس کو ذہنی صحت کامسئلہ درپیش ہو۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گی ،جس سے کوئی بھی ادارہ کمزور ہو۔

تازہ ترین