• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ سے اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم گرفتار، ایف آئی اے

لاڑکانہ سے اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنے والا ملزم گرفتار ، ایف آئی اے


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سائبر کرائم کراچی ونگ نے لاڑکانہ میں کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مختلف بینکوں کے کارڈزکا ڈیٹا چوری کرتا تھا، جبکہ ملزم عبدالمحسن نے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم اس کارڈز کے ڈیٹا کو آن لائن شاپنگ کے لیے استعمال کرتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم بینک کا ڈیٹا، بٹ کوائن کی خرید و فروخت کے لیے بھی استعمال کرتا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ گینگ کے باقی لوگوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین