کراچی (اسٹاف رپورٹر) احسن احمد، محمد ابراہیم اپنے اپنے میچز جیت کر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ یونین کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کیلئے 80سے زائد انٹریز موصول ہوچکی ہیں۔ چیمپئن شپ کا افتتاح نائب صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن خالد رحمانی نے کیا۔