کوہاٹ…ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں 2 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی، دونوں کے ڈیتھ وارنٹ پر آرمی چیف نے دستخط کیے تھے ۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں آج علی الصباح پھانسی دی گئی۔ محمود اور رب نواز کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور دونوں ملک بھر میں دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دونوں دہشتگردوں کے ڈیٹھ وارنٹ پر دستخط کیے تھے۔