سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے ان خیالات کا اظہار ق لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار سے ملاقات میں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی کے طور پر حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کررہے ہیں۔
ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہاکہ داخلی انتشار کی ہر کوشش کا راستہ روکیں گے، معاشی استحکام کےلیے داخلی استحکام بہت ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں ۔