• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آتشزدگی، ہوٹل اور گودام خاکستر


کراچی میں ٹاور کے قریب ایک منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 2 گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ ہوٹل میں لگی جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی اور پہلی منزل پر موجود کپڑے کے گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کپڑے کے گودام میں آگ لگنے کے باعث آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، متاثرہ عمارت کے عقب میں رہائشی عمارت جبکہ دائیں طرف تجارتی عمارت واقع ہے، آگ پھیلنے کے باعث دونوں عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔

فائر بریگیڈ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور 5 فائر ٹینڈرز اور 1 اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم گراؤنڈ فلور پر موجود ہوٹل اور پہلی منزل پر گوداموں میں رکھے ہوئے کپڑے مکمل طور پر جل گئے۔

تازہ ترین