• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالستار خلیل ڈسٹرکٹ زکواۃکمیٹی پشاور کے چیئرمین مقرر

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق نائب ناظم انتظار خلیل نے دیانتدار سیاسی رہنماء عبدالستار خلیل کو ڈسٹرکٹ زکواۃکمیٹی پشاور کا چیئرمین نامزد کرنے کا فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالستار خلیل جیسے مخلص و دیانتدار رہنماء کو ڈسٹرکٹ زکوات چیئرمین نامزد کرنے سے ضلع پشاور کے عوام ضلع بھر کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں خوشی کی لہر ڈوڑ گئی ہے،اور عوام کی طرف سے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے ۔انہوں نے محلہ چرنڈہ تہکال پایاں میں عدنان خلیل کی رہائش گاہ پر نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدلستار خلیل جیسے دیانتدار رہنماء کی تقر ری سے غریبوں سے نا انصافی نہیں ہوگی،اور نا ہی کسی غریب کی حق تلفی ہو گی ،ضلع بھر میں حقدار غریبوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر زکوات ملی گی ۔ضلع پشاور میں زکوات سفارش پر نہیں بلکہ صرف اور صرف میرٹ پر تقسیم ہو گی،انتظا ر خلیل نے کہا کہ عبدلستار خلیل نے اپنی زندگی غریبوں کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی ہے ،جس کی وجہ سے عبدالستار خلیل کی تقرری سے غریبوں میں کوشی کی لہر ڈور گئی ہے۔
تازہ ترین