ایل این جی اسکینڈل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی جیل میں طبعیت خراب ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: شاہد خاقان عباسی کو ہرنیا کی تکلیف 7نومبر کو آپریشن ہوگا
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں طبیعت خرابی کے باعث انہیں علاج کے لیے آج نجی اسپتال متنقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم و وزیرِ پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں رواں سال 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔
گزشتہ روز اسی کیس میں ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کی تھی۔
واضح رہے کہ نیب نے مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ مفتاح اسماعیل ضمانت کے حق دار نہیں ہیں۔