دبئی (سبط عارف) پاکستان کے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ قائد اعظم کے موجودہ صدر چوہدری شجاعت (آج) دبئی پہنچ رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ چوہدری شجاعت دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کریں گے۔ ۔یہ بھی اطلاعات گردش کررہی ہیں کہ چوہدری شجاعت حسین پرویز مشرف سے ملاقات کرکے موجودہ صورتحال میں عدالتی پیچیدگیوں سے نکلنے کا راستہ طے کرنے کی کوشش کریں گے۔سابق صدر پرویز مشرف جب مسند اقتدار پر تھے تو چوہدری شجاعت حسین اُن کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شامل تھے۔ سیاسی تجزیہ کار دعویٰ کرتے ہیں کہ پرویز مشرف اپنے دور میں سیاسی فیصلے اکثر چوہدری شجاعت حسین کے مشوروں سے ہی کیا کرتے تھے۔