• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پہلی بار ڈکٹیٹر کیخلاف فیصلہ آیا ہے، ایاز صادق

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ آیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایاز صادق نے ن لیگ کی قائداعظم اور نواز شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کا پیراگراف 66 نامناسب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

اس موقع پر ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قیادت کے جیل جانے سے عمران خان الیکٹڈ نہیں بن سکتے وہ سلیکٹڈ ہی رہیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال خود کر رہی ہے، رانا ثنا کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس نہیں بن سکا تو ہیروئن کا کیس بنا دیا۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے معاملے پر حکومت سے کوئی امید نہیں، عدالت سے انصاف ملے گا، رانا ثنا کی ضمانت پر شہر یار آفریدی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔

تازہ ترین