• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتاح اسماعیل اڈیالہ جیل سے رہا ہو گئے


ایل این جی کیس میں گرفتار ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا،مفتاح اسماعیل قانونی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔

ایل این جی کیس میں گرفتار ن لیگی رہنمامفتاح اسماعیل کوضمانت پررہاکرنےکی روبکار سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام جاری کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی ڈویژن بنچ نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

عدالتی فیصلے کے تحت مفتاح اسماعیل کے ضامن نے 1 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے اور احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام مفتاح اسماعیل کی ضمانت پر رہائی کی روبکار جاری کی ۔

تازہ ترین