راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی نےپاکستان پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دیدی ہے۔اور آر پی او راولپنڈی کو ہدایت کی کہ سب کو آگاہ کردیں کہ سیکورٹی فراہم کرنا تمام اداروں کی ذمہ داری ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سیکورٹی وجوہات پر پیپلز پارٹی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے صدر بابر جدون نے سعید یوسف خان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا تھا۔