کراچی(صباح نیوز،ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری،بلاول کے خلاف شواہد مٹا رہے ہیں،بھارت کا مسلمان جاگ گیا ہے، بھارتی نوجوان نکل آئے ہیں، ہو سکتا ہے کہ مارچ تک بھارت کوئی چھیڑ چھاڑ کرے،بلاول گھیرے میں ہیں، وہ مریم کی طرح ان ہی معاملات میں ملوث ہوں گے، آصف زرداری چاہتے ہیں کہ بلاول کو کلین چٹ ملے۔ کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول ہمارے شہر میں آ رہے ہیں، کارکنوں سمیت سب کو ویلکم کریں گے۔