• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے ولی عہد نے سورج گرہن کی ویڈیو شیئر کردی

دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے سورج گرہن کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

یہ بھی پڑھیے: یواے ای میں 172 سال بعد سورج گرہن

دنیا بھر میں گزشتہ روز سال کا آخری اور طاقتور ترین سورج گرہن دیکھا گیا، دبئی میں 172 برس بعد سورج کو اس انداز سے گرہن لگا کہ دن کے وقت میں بالکل اندھیرا چھا گیا۔

یہ بھی دیکھئے: یواے ای میں 172 سال بعد سورج گرہن


دبئی کے شہزادے اور ولی عہد شیخ ہمدان نے سورج کو گرہن لگنے کی ویڈیو اور تصاویر اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردیں جنہیں صارفین نے بےحد پسند کیا۔

شیخ ہمدان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 22 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا جس میں گرہن لگنے اور اندھیرا ہونے کا منظر ریکارڈ کیا گیا۔


شیخ ہمدان نے سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔

ایشیاء سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے سورج گرہن کو ’رنگ آف فائر‘ کا نام دیا گیا تھا، رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے اس سے قبل 1847 میں اس انداز سے سورج کو گرہن لگا تھا۔

تازہ ترین