مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے خلاف کرپشن ،اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ملا تو نوٹس جاری کردیا۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ واجد ضیا کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اس لیے بنایا گیا کیونکہ بشیر میمن نے نوٹس دینے سے انکار کیا تھا۔
انہوں نے واجد ضیا پر ایک قومی ادارے کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا۔
ن لیگی ترجمان نے مزید کہاکہ پرویز رشید اور عظمیٰ بخاری کو نوٹس دینا غیر قانونی ہے،ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل میں جج کو نوٹس دے کر پوچھا جاتا ہے کہ کس کے دباؤ پر فیصلہ دیا۔
ان کا کہنا تھاکہ تحقیق کی جاتی کہ جج ارشد ملک پرکس نے دباؤ ڈالا؟لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔