• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد

کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں کا اسمگل شدہ سامان برآمد


کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں ماڈل کلکٹریٹ کسٹمز نے گزشتہ شب کارروائی کی ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق ماڈل کلکٹریٹ کسٹم نے چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں اسمگل کیے گئے غیر ملکی اعلیٰ برانڈ کے سیگریٹ کے سیکڑوں کارٹن برآمد ہوئے۔

برآمد کئے گئے سامان میں کئی ٹن چھالیہ اور بھاری مقدار میں انڈین گٹکا شامل ہے، جسے جوڑیا بازارکی دشوار گزار گلیوں میں بنے گوداموں میں چھپایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق برآمد سامان کی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے، گزشتہ شب ہونے والی اس کارروائی میں کسی کو بھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت گودام لاک تھے، اسمگل شدہ سامان برآمد ہونے کی ایف آئی درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ یہ کسٹمز حکام کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر چوتھی بڑی کارروائی ہے۔

تازہ ترین