پشاور ( نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان شہاب الدین کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق تمام شہریوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کے کام کو مکمل کرنے کے لئے 4دسمبر 2019سے مردان بھر میں ابتدائی انتخابی فہرستوں کو ڈسپلے سنٹرز پر آویزاں کیا گیا ہے، اپنے ووٹ کی معلومات کو چیک کرنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کرکے اپنا، اپنے اہل خانہ اور دوست و احباب کا نام انتخابی فہرستوں میں چیک کریں اور اپنے قریبی متعلقہ ڈسپلے سنٹر پر جا کر انچارج ڈسپلے سنٹر سے معلومات حاصل کریں اور ووٹ کے اندراج و منتقلی کے لئے فارم 15، اعتراض و خذف ووٹ کے لئے فارم 16اور کوائف کی درستگی کے لئے فارم 17لے کر پر کریں اور متعلقہ ڈسپلے سنٹر میں جمع کروائیں۔ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر مردان کی جانب سے ضلع بھر میں 233ڈسپلے سنٹر ز قائم کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نادرا کے تعاون سے الیکشن 2018کے بعد نئے ووٹروں کے اندراج، فوت شدہ ووٹوں کی اخراج کے بعد ابتدائی فہرستوں میں چیک کریں اور ضرورت پڑنے پر ڈسپلے سنٹر ز پر جاکر اندراج اور درستگی کروائیں ۔