• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق زیر سماعت مقدمات پر بھی ہوگا، ذرائع

نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق زیر سماعت مقدمات پر بھی ہوگا، ذرائع


قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق عدالتوں میں زیر سماعت اور نیب میں زیرتفتیش مقدمات پر بھی ہوگا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی آرڈی نینس کا اطلاق زیرِ سماعت مقدمات پر بھی ہوگا۔

وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈنینس2019ء کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نیب میں زیر تفتیش مقدمات پر بھی ہوگا۔

ذرائع نیب حکام کے مطابق ترمیمی آرڈیننس 2019ء کے اطلاق سے آصف زرداری کا جعلی بینک اکاونٹس کیس بھی غیر موثر ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق، پی ٹی آئی کے علیم خان اور فواد حسن فواد بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

نیب آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرڈیننس کے بعد ٹیکس سے متعلق معاملات میں نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوجائے گا۔

تازہ ترین