اسلام آباد(نیوزایجنسی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا نجی ہسپتال میں پتے کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا آپریشن اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں کیا گیا، شاہدخاقان عباسی کو ان کے کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔ سابق وزیراعظم سے ان کے اہلخانہ نے ملاقات بھی کی۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو آئندہ جمعہ تک ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جمعہ کو معائنے کے بعد شاہد خاقان کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔