• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی۔کراچی کرسمس اسپیشل ٹرین کومزیدتین ٹرپ کرانےکافیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے انتظامیہ نے اضافی رش کے پیش نظر اورکرسچین کمیونٹی کی سہولت کیلئے راولپنڈی۔ کراچی۔ راولپنڈی کے درمیان چلنے والی کرسمس سپیشل ٹرین کو مزیدتین ٹرپ کرانے کا فیصلہ کیاہے،بتایا گیاہےکہ یہ ٹرین3،،9،6 جنوری کوراولپنڈی سےصبح 10بجے روانہ ہو کر گجر خان، جہلم،لالہ موسیٰ، گجرات، وزیرآباد، گوجرانوالہ، لاہور، قلعہ شیخوپورہ،فاروق آباد،سانگلہ ہل،فیصل آباد، گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شورکوٹ کینٹ، خانیوال، ملتان، بہاولپور، خانپور، رحیم یارخان،صادق آباد، گھوٹکی، روہڑی، شکارپور، نواب شاہ اور لانڈھی ریلوےسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دن 11بج کر55منٹ پرکراچی کینٹ پہنچے گی،اسی طرح کراچی کینٹ سےیہ ٹرین ،7،4 اور 10جنوری 2020ءکو شام 6بج کر35منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز رات 10بج کر45منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی،کرسمس سپیشل ٹرین 8اکانومی کلاس کوچز 2اے سی سٹینڈرڈ،ایک بریک وین اور ایک پاور وین پرمشتمل ہوگی۔
تازہ ترین