امریکا کی ریاست ٹیکساس کے مرکزی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہیوسٹن کی ہیرس کاؤنٹی کے علاقے بیروائن میں فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی فلم بندی کے دوران پیش آیا ہے۔
ہسپانوی گروپ ایک رہائشی علاقے کی پارکنگ میں میوزک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکا، فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک
مقامی پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔