• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کسی کو این آر او نہیں دے رہی، شاہ محمود

حکومت کسی کو این آر او نہیں دے رہی، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کسی کو این آر او دینے نہیں جارہی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کا مطالبہ تھا نیب قانون پر نظر ثانی کی جائے، نظر ثانی کرکے نیا طریقہ پیش کیا تو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تجویز دی کہ جہاں عوام کے پیسے میں کرپشن نہیں ان سے ڈیل کی جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس پروپوزل میں وہ افراد شامل ہوں گے جو کرپشن نہیں ادارہ جاتی پروسیجر کی وجہ سے دھرلیے گئے۔

تازہ ترین