• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کو پھولوں کا شہر بنانے کی بجائے گندہ شہر بنا دیا گیا، ملک عدیل اعوان

پشاور(نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کے رہنما اور پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے حکمرانوں نے17ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے جبکہ غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے۔ تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہی سے دو چار کر دیا ہے جبکہ پشاور کو پھولوں کا شہر بنانے کی بجائے دنیا بھر میں دوسرا گندہ و غلیظ شہر بنا دیا گیا ہے۔ پشاور میں ماحولیاتی آلودگی خطرے کی حد چھو چکی ہے ماحولیاتی آلودگی سے شہر میں بیماریاں پھیلتی جا رہی ہیں ملک عدیل اعوان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن لوٹ کھسوٹ اور کمیشن مافیا کی وجہ سے بی آر ٹی منصوبہ عوام کے لئے بہت بڑا عذاب بن گیا ہے جبکہ تاجروں و دکانداروں و کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے کمیشن مافیا کی وجہ سے بی آر ٹی کی لاگت 30ارب سے بڑم کر 110ارب روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے پشاور میں بی آر ٹی کی وجہ سے جگہ جگہ سڑکوں کو اتنا زیادہ تنگ کر دیا گیا ہے کہ پشاور میںروز بروز ٹریفک جامنگ کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے 2017میں اعلان کیا گیا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا لیکن چھ ماہ کی بجائے دو سال میں بھی اسے مکمل نہ کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجہد سے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے اور عوام نے قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین