• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی امتیازی سلوک برتنے کی خواہش نہیں، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پروگرام’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیب کے قانون میں ترامیم انتقامی کارروائی کے لیے کیے جانے کا تاثر درست نہیں، کوئی امتیازی سلوک برتنے کی خواہش نہیں، اپوزیشن اچھی اور ٹھوس تجاویز لائی تو کھلے دل سے قبول کریں گے ۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ نیب ترامیم کا آرڈیننس دونوں ایوانوں میں جانا ہے، ترمیم انتقامی کارروائی کے لیے کیے جانے کا تاثر درست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے قانون میں ترامیم کے لیے عرصے سے کوششیں جاری تھیں، نون لیگ حکومت نے خود نیب اصلاحات کے لیے کمیٹی بنائی تھی۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مختلف اداروں سے تفتیش کا مختلف کام لیا جاتا ہے، اپوزیشن اچھی اور ٹھوس تجاویز لاتی ہے تو ضرور لائے ہم کھلے دل سے اپوزیشن کی ٹھوس تجاویز قبول کریں گے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آرڈیننس کی معیاد ہوتی ہے جس کے بعد قانون کی ضرورت ہوتی ہے۔

تازہ ترین