• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم جنوری کو بینک عوام کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2020 کو بینک بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جنوری بروز بدھ بینک عوام کے لیے بند ہوں گے جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں کا عملہ معمول کے مطابق حاضری دے گا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے اور مائیکرو فنانس بینک لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

تازہ ترین