• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر، چلاس، شیرواں اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ

زلزلے کا مرکز مینگورہ سے شمال مشرق کے جانب تقریباً 260 کلو میٹر پر تھا


پاکستان کے شمالی علاقہ جات دیامر، چلاس، شیروان اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز مینگورہ سے شمال مشرق کے جانب تقریباً 260  کلو میٹر پر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 42 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

پنجاب کے شہر جہلم اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین