• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے:ڈی پی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بینک سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازاحمد فلکی نے پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں ضلع بھر سے آنے والے بینک منیجران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں بینک سکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ بینکوں میں سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ متعینہ گارڈ اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی سے مکمل آگاہ ہے اور اس کے پاس موجود اسلحہ درست پوزیشن میں ہے اور گارڈ کو اپنے ساتھ رکھے ہوئے اسلحہ کے بارے میں مکمل تربیت و آگاہی حاصل ہے۔ بینکوں کے اندر اور باہر لگائے گئے CCTVکیمرہ جات درست اور چالو حالت میں ہوں اور ان میں محفوظ ریکارڈ سے کسی بھی وقت ڈیٹا حاصل کرکے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے بینک منیجرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ سکیورٹی کو فول پروف بنانے میں اپنا کردار بہتر انداز سے ادا کرسکتے ہیں۔ آپ بینک اوقات میں دفتری امورکے ساتھ سکیورٹی اقدامات پر توجہ دے کر بہتر نتائج دے سکتے ہیں۔ آپ سکیورٹی گارڈز اور عملہ کے ساتھ ساتھ تما م آنے والے اشخاص پر باریک بینی سے توجہ دے کر سکیورٹی امور میں معاونت کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین