• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی آف دی ائیر ٹیم میں شامل ندا ڈار نے آئی سی سی کیپ وصول کرلی، ندا ڈار کو کیپ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔

ندا ڈار آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

آل راؤنڈر ندا ڈار نے آئی سی سی کی خصوصی کیپ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے وصول کی۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے والی ندا ڈار نے رواں سال آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ میں بھی شرکت کی تھی۔

ندا ڈار نے آئی سی سی کیپ وصول کرلی


ندا ڈار نے آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر میں انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس اعزاز کو اپنے قابل فخر قرار سمجھتی ہیں کیونکہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ اسے اس سطح پر تسلیم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سفر میں میرا ساتھ دینے پر اپنی ساتھی کرکٹرز، کپتان اور کوچز کی شکر گزار ہوں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر:

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کی الیسا ہیلے (وکٹ کیپر)، انگلینڈ کی ڈینیئلے وائٹ، آسٹریلیا کی میگ لیننگ (کپتان)، بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقا کی لیزیلے لی، آسٹرلیا کی ایلسے پیری، بھارت کی دپتی شرما، پاکستان کی ندا ڈار، آسٹریلیا کی میگن شوٹ، جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل اور بھارت کی رادھا یادیو شامل ہیں۔

تازہ ترین