• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی شہداء‘غازیوں اورنظریاتی کارکنوں کی جماعت ہے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نے سیاسی و سماجی کارکن شہید ماسٹر عنایت اللہ بلوچ کی اٹھارویں برسی پرمرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید روزاول سے لیکر شہادت تک قومی حقوق اور بلوچ تحریک سے وابستہ رہے اورہمیشہ قومی اجتماعی مفادات پرمبنی اصولی سیاست کو فروغ دیا اس دوران نامساعد حالات اور جبر کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اورلوگوں کوکبھی تنہا نہیں چھوڑا سردار عطاء اللہ خان مینگل کی سرپرستی اور سرداراختر جان مینگل کی قیادت میں قومی تحریک کی جدوجہد کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیاانہوں نے کہا کہ شہید ماسٹرعنایت اللہ بلوچ کی سریاب خصوصاً کلی شاہنواز،کلی چلتن،کلی محمد شہی،بلوچ کالونی مشرقی بائی پاس،سریاب مل،کلی کمالو،کلی حسین آباد،کلی رسالدار و ملحقہ علاقوں میںسیاسی وسماجی خدمات ناقابل فراموش اور کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بی این پی اُن سیاسی کارکنوں شہداء غازیوں اور فکری نظریاتی سنگتوں کی نمائندہ قومی سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کی خدمت کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے جدوجہد کی ۔
تازہ ترین