مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر بدھ کو خود سوالوں کے جواب دینے آنا تھا، مگر اب بالکل بھی نہیں آتے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وزيراعظم پچھلے سال میں شاید ہی اسمبلی میں آئے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہاؤس قانون و قاعدے کے مطابق چلے گا تو ہاؤس کا وقار بلند ہوگا، حکومت کو بھی فائدہ ہوگا۔
خواجہ آصف نے ڈپٹی اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک دم اجلاس بلالیا جس کا کوئی نوٹس نہیں تھا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایوان کو قاعدے و قانون کے مطابق چلا جائے۔