• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو شہید نےوفاق کومضبوط کیا، ملکی ترقی کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوںگے، پی پی رہنما

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) شہید جمہوریت محترمہ بےنظیربھٹو نے سیاست میں شائستگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دیتے ہ وئے وفاق پاکستان کو مضبوط اور مستحکم کیا۔ دہشت گردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک جنگ کا اعلان کیا۔ مارشل لا کے خاتمے کے لئے جنگ لڑی، ملک کو ایٹمی صلاحیت کے بعد میزائل ٹیکنالوجی دیکر دفاع کو ناقابل تسخیر کیا۔ ان خیالات کااظہار صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری، صدر پی پی میڈلینڈ چوہدری شاہ نواز، صدر پی پی برطانیہ شعبہ خواتین انجم جرال، صدر PYOبرطانیہ چوہدری یاسر بلال سمیت دیگر نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بارویں سالانہ برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب جو جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر پی پی برمنگھم قیوم راجہ کی صدارت میں جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد عزیز کی نظامت ، وقاص الحق گجر کی تلاوت سے منعقدہ تقریب میں سابق ایڈمنسٹر کوٹلی چوہدری الیاس، اسد گوندل، سروررانجھا، چوہدری اسماعیل، آغا تنویر، چوہدری امجد دوہالوی، ممبر فیڈرل کونسل چوہدری امین، میڈلینڈ کو آرڈینیٹر محمد ایوب سرکھوی، ڈاکٹر غفور، وحید سرکھوی، راجہ خالد چوہدری یونس، چوہدری غضنفر، احسان قاضی، چوہدری ابرار حسین، چوہدری حنیف، چوہدری وادی، سابق کونسلر چوہدری اعظم، پی پی میڈلینڈ رضیہ شیخ، نگہت افتخار سمیت دیگر کثیر تعداد میں خواتین حضرات کمیونٹی رہنمائوں اور جیالوں نے شرکت کی۔ صدر پی پی میڈلیند چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیربھٹو نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرتے ہوئے سیاست میں شائستگی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دیا ان کے دور میں عزت وقار اور برداشت تھی، آج بھی اگر شہید جمہوریت محترمہ بے نظیربھٹو کے نظریات وافطار پر عمل کیاجائے تو ملک پاکستان کو موجودہ سیاسی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔ صدر پی پی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ محترمہ بینظیربھٹو کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، آج بارہ برس بعد پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں نے سابق ڈکٹیٹر کے خلاف فیصلہ بھی شہید بے نظیربھٹو کے موقف کو تقویت دیتا ہے۔ صدر شعبہ خواتین انجم جرال نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کی اعلیٰ سیاسی بصیرت تھی کہ وہ اسلامی ممالک میں کم عمر خاتون وزیراعظم کا اعزاز رکھتی تھیں۔ وہ خواتین کیلئے سیاسی رول ماڈل تھیں آج خواتین کا سیاست میں متحرک ہونا محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر نگہت افتخار نے اپنی شاعری میں شہید جمہوریت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ رضیہ شیخ نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکی ترقی کے لئے محترمہ کے سخت جگر بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ مضبوط کریں محمد ایوب سرکھوی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا۔ ممبر فیڈرل کونسل چوہدری امین نے کہا کہ دہشت گردوں نے محترمہ جیسی ولولہ انگیز قیادت ہم سے چھین لی راجہ خالد نے کہا کہ بے نظیربھٹو شہید نے عدلیہ کی آزادی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ۔ ارشاد عزیز،قیوم راجہ، چوہدری اسماعیل نے کہا کہ میزائل ٹیکنالوجی دیکر محترمہ نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر کیا۔ آخر میں پی پی کے شہدا سمیت شہید بے نظیر بھٹو، مرزا اختر کی ہمشیرہ، زائد مغل کی والدہ، چوہدری شاہ نواز کے کزن سمیت دیگر کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی طورپر دعائے مغفرت کی گئی۔

تازہ ترین