ملتان(نمائندہ جنگ)دربار شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کےسجادہ نشین و وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودحسین قریشی نے کہاہےکہ پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار کی طرز پر نئی قسم کی جنگ مسلط کی گئی ہے‘قومیں صرف افواج کی طاقت سے جنگیں نہیں جیت سکتیں‘آج ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے‘پاکستان کو نیچا دکھانے والے ارادوں کو شکست دیں گے۔شیخ الاسلام شاہ رکن الدین عالم سہروردیؒ کے706 ویں سالانہ عرس کے پہلے روزشاہ رکن عالم کانفرنس سےصدارتی خطاب کرتےہوئےان کامزیدکہناتھا کہ پاکستانی قوم کو ذہنی طورپرشکست خوردہ بنانا ہائبرڈ وارکاحصہ ہے‘اللّٰه کےکرم سے ہم طاقتور قوم ہیں‘مالی مشکلات پر بھی قابو پائیں گےاورسب مشکلات سے نکل کر آگے بڑھ جائیں گے‘جب افواج کے ساتھ قوم کو اپنے نظریہ کا اندازہ ہوتاہے توملک آگے جاتا ہے‘ہمیں ان آستانوں سے ملک کےدشمنوں کو یکجہتی کاپیغام دینا ہے‘آج کی نشست بہت سے زخموں پر مرہم رکھے گی۔