لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اُن کیخلاف منشیات کیس بنانے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،سلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل رہاصرف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کا فیصلہ ہے کہ اس سال مڈٹرم الیکشن کرائے جائیں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ ان پر منشیات کا مقدمہ قائم کرکے سیاسی طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی آمد پرلاہور ہائیکورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان اور دیگر وکلاء نے ان کا استقبال کیا ۔