• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کینٹ کے تاجروں نے کیپرا ٹیکس مسترد کردیا

پشاور( وقائع نگار) پشاور کینٹ کے تاجروں نے کیپرا ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے کیپرا کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹسز واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک اجلاس تاجر اتحاد پشاور کینٹ کے صدر مجیب الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں شوکت اللہ ہمدرد‘ میاں محمد اختر‘محمد شوکت اور دیگر بازاروں کے صدور نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پشاور کینٹ کے تاجر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو مختلف ٹیکس ادا کرتے ہیں تاہم کیپرا کی جانب سے کینٹ کے تاجروں کو نوٹسز دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ کیپرا صوبائی حکومت کے ماتحت ہے جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تاجروں کا تعلق براہ راست وفاق سے ہے لہٰذا کیپرا پشاور کینٹ میں تاجروں پر ٹیکس لاگو کرنے سے پہلے کیپرا کے حکام پشاور کینٹ کے تاجروں کے قائدین سے ملے اور ان سے آگاہی حاصل کریں۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر کیپرا حکام نے پشاور کینٹ کے تاجروں سے نوٹسز واپس نہ لئے تو پشاور کینٹ کی تمام تر تاجر برادری سراپا احتجاج بن کر دمادم مست قلندر کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی
تازہ ترین