• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی، احسن اقبال

گرفتاری کرپشن کی وجہ سے نہیں ہوئی، احسن اقبال


مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ کرپشن کی وجہ سے نیب کی گرفتاری نہیں بھگت رہے بلکہ انہیں گزشتہ 15 روز سے فون کال موصول ہورہی تھیں جن میں کہا جارہا تھا کہ میں اپنی رفتار آہستہ رکھوں۔

نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں مبینہ کرپشن میں گرفتار احسن اقبال کو لاہور کے سروسز سپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

2 روز قبل نیب حکام نے احسن اقبال کو اسلام آباد سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں ان کے بازو کے ٹانکے کھولے گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وہ نیب میں گرفتاری کسی کرپشن کی وجہ سے نہیں بھگت رہے، بلکہ 15 روز سے پیغامات مل رہے تھے کہ اپنی رفتار آہستہ رکھوں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مگر ہم اپنی فتار سے چلتے ہیں۔

لیگی رہنما نےکہا کہ 2020ء حقیقی تبدیلی اور نالائقوں و اناڑیوں سے چھٹکارے کا سال ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ زیادتی نہیں ہو رہی بلکہ تاریخ لکھی جارہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اس سے قبل کہ ہوائیں رُخ بدلتیں، حکومت نے نیب کا قانون ہی بدل دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں نئے قانون کے تحت کوئی سہولت نہیں چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی کیریئر سے اثاثوں میں کمی ہوئی۔

تازہ ترین